31 اکتوبر 2015 - 17:35
تصاویر: علی شمخانی کا دورہ پاکستان

اسلامی جمہوری ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری رئیر ایڈمرل علی شمخانی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ، مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چودھری نثار علی اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں، گوادر اور چاہ بہار کی بندرگاہیں ’’سسٹر‘‘ پورٹس ہوں گی، جو ایک دوسرے کی مددگار ثابت ہوں گی۔ دونوں بندرگاہیں باہمی رابطے اور تعاون کی بنیاد پر کام کریں گی، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے یہ بات ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری رئیر ایڈمرل علی شمخانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ منٰی کے سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف گراں قدر قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، یہ پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے امن کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔ علی شمخانی نے کہا دہشت گردی کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں، یہ دونوں ممالک کی مشترکہ دشمن ہے۔ مستحکم افغانستان پاکستان اور ایران کے مفاد میں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فائبر آپٹک رابطہ قائم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ملک دوستی اور یکساں مذہبی رشتے سے منسلک ہیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد، ایران کے رئیر ایڈمرل علی شمخانی کا دورہ پاکستان اور پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں

۔۔۔۔۔۔۔

/169